شمس آباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل کانگریس صدر گڈم شیکھر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ بی آر ایس حکومت دس سالوں میں عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے اقتدار پر قائم ہے ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کا وعدہ کیا تھا جس کی تکمیل میں حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ صرف بی آر ایس قائدین میں ہی ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کئے گئے ۔ کے سی آر نے 2014 میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا بھی اعلان کیا تھا لیکن اس وعدہ کو بھی مکمل نہیں کیا گیا ۔ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ جب کہ کانگریس نے ہندوؤں کو ایک آنکھ اور مسلمانوں کو دوسری آنکھ کی طرح عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات فراہم کئے تھے ۔ بی آر ایس صرف انتخابی منشور میں عوام کو گمراہ کرنے اور انہیں ہتھیلی میں جنت دکھانے کا کام کررہی ہے ۔ بے روزگاری کے خاتمہ میں حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں حکومت ناکام ثابت ہوئی۔ کانگریس کے اقتدار میں بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے اقدامات کئے گئے تھے ۔ گیاس سیلنڈر پر عوام کو سبسیڈی فراہم کی گئی تھی ۔ تلنگانہ میں کانگریس کی بڑھتی مقبولیت میں اضافہ سے بی آر ایس میں خوف پیدا ہوچکا ہے ۔ دسمبر میں کانگریس اقتدار حاصل کرے گی اور سال 2024 تلنگانہ میں نیا باب لکھے گا اور عوام کے مسال حل ہوں گے ۔۔