بی آر ایس قائدین کی جانب سے پرکاش گوڑ کی گلپوشی

   

شمس آباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل بی آر ایس قائدین نے راجندر نگر حلقہ سے چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کرنے پر پرکاش گوڑ کی گلپوشی و شال پوشی کی ۔ پرکاش گوڑ نے راجندر نگر حلقہ کی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جو بھی مسائل ہوں گے وہ حل کریں گے ۔ ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدار پر آچکی ہے لیکن وہ عوام کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ وینکٹیش گوڑ نے کہا کہ شمس آباد میونسپل میں جملہ 30223 ووٹ پول ہوئے جس میں کانگریس نے 9464 ، بی جے پی نے 8953 ، مجلس نے صرف 220 اور بی آر ایس نے 11404 ووٹ حاصل کئے ۔ پرکاش گوڑ نے شمس آباد میونسپل سے 1940 کی اکثریت لی ۔ محمد جہانگیر خان کونسلر نے کہا کہ 2009 سے مسلسل چوتھی مرتبہ پرکاش گوڑ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہے اور ہر انتخابات میں پرکاش گوڑ کے ووٹس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ۔ اس موقع پر کولن سشما ریڈی ، گنیش گپتا ، عمران خان ، عرفان خان کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔