میدک۔/5 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپنچ کوچن پلی و صدر سرپنچ فورم حویلی گھن پور میدک مسٹر او راجندر ریڈی نے ایم ایل اے میدک پدما دیویندر ریڈی پر کوچن پلی کی ترقی میں شراکت نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی آر ایس سے مستعفی ہوکر دفتر کانگریس میں صدر ضلع کانگریس تروپتی ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ تروپتی ریڈی نے راجندر ریڈی کو پارٹی کھنڈوا ڈال کر کانگریس پارٹی میں شامل کرلیا۔ مسٹر راجندر نے کہا کہ بی آر ایس میں حقیقی قائدین و کارکنوں کو کوئی مقام نہیں ہے۔ صدر ضلع کانگریس مسٹر تروپتی ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک میں شامل پاپنا پیٹ سے بھی 50 سے زائد کارکن بی آر ایس سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ضلع میدک اور نرسا پور پر کانگریس کی فتح ہوگی۔ اس پروگرام میں کانگریس قائدین ایم انجینلو، جی انجینلو گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔