تلنگانہ کو برباد ہونے سے بچانا ضروری، سنگاریڈی میں ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب
سنگاریڈی۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت نے سنگاریڈی میں بی آر ایس ہارٹی کے بوتھ انچارج اور اہم قائدین کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ آج تلنگانہ معاشرہ کو از حد چوکس رہنے کی ضرورت ہے تاکہ تلنگانہ کو برباد ہونے سے بچا سکیں۔ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کو شکست دینے کے واحد مقصد سے مخالف تلنگانہ طاقتیں متحد ہو رہی ہیں۔ واء ایس شرمیلا ریڈی کی تلنگانہ واء ایس آر پارٹی اور آندھرا کے چندر بابو نائڈو کی تیلگو دیشم تلنگانہ انتخابات میں مقابلہ نھیں کرنے کا اعلان کرتے ہوے خفیہ طور پر کانگریس کی مدد کر رہے ہیں جبکہ بی جے پی نے پون کلیان سے انتخابی مفاہمت کرلی ہے۔ دونوں قومی جماعتیں کانگریس و بی جے پی مخالف تلنگانہ جماعتوں سے مفاہمت کی ہے۔ تلنگانہ عوام کو اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنگاریڈی کی ترقی کی ذمہ داری ان کی ہے عوام صرف بی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر کو کامیاب کریں۔ ہریش راو نے کہا کہ حلقہ سنگاریڈی سے چنتا پربھاکر کی کامیابی پر 10 ہزار افراد کو رہائشی پلاٹس دیا جائگا۔ چنتا پربھاکر ایسا لیڈر ہے جو ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے لیے کام کرتا ہے۔ ایم اے مقیم اڈوکیٹ سپریم کورٹ و چیرمین منا بن فاونڈیشن نے کہا کہ انتخابات ترقی اور دھوکہ کے درمیان ہے عوام کو ترقی کے لیے چنتا پربھاکر کو منتخاب کرنا ہوگا۔ چنتا پربھاکر امیدوار بی آر ایس حلقہ سنگاریڈی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں وہ معمولی ووٹوں کے فرق سے شکست کھا گئے لیکن پانچ سال سے عوام کے درمیان ہیں اور ایک فون پر ان کا کام کرتے ہیں۔ عوام اس مرتبہ غلطی نہ کریں اور انھیں ووٹ دیکر کامیاب بنائں۔ پٹنم مانکیم کوآرڈینیٹر بی آر ایس نے کہا کہ کارکن محنت سے کام کریں اور 50 ہزار کی اکثریت کے ساتھ کامیاب کریں۔ ایرولہ سرینیواس اور ایم راجندر نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سری ہری’ نر ہر ریڈی’ وجئے لکشمی’ روی’ گوردھن نائک’ شیخ رشید’ امیر بیگ’ ایم اے سمیع’ امیر الدین ‘ خواجہ خان ‘ معظم علی افتخار این آر آء’ ایم اے باسط لکی’ ستیا یادو’ منوہر گوڑ ‘ بچی ریڈی’ پربھو گوڑ’ وجئندر ریڈی’ اور دیگر قائدین موجود تھے۔