بی آر ایس کی پائلٹ روہت ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس

   

منشیات کیس کا سنگین معاملہ ، اندرون 7 یوم جواب دینے کی ہدایت دی
حیدرآباد 17 مارچ : ( سیاست نیوز) : معین آباد منشیات کیس میں تازہ پیشرفت کے بعد بی آر ایس نے سابق رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے انہیں وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے ۔ بی آر ایس تادیبی کمیٹی نے میڈیا رپورٹس کا نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے مضافات میں ایک میٹنگ میں منشیات کا استعمال کیا گیا ۔ جس میں روہت ریڈی کی موجودگی بھی بتائی جارہی ہے ۔ پارٹی نے روہت ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ اندرون 7 یوم ان الزامات پر تحریری وضاحت پیش کریں ۔ یہ نوٹس پارٹی سربراہ کے سی آر کی ہدایت پر جاری کی گئی ہے ۔ بی ار ایس جنرل سکریٹری سوما بھرت کمار نے بتایا کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا پارٹی کی اقدار اور ساکھ کے خلاف ہے ۔ بی آر ایس نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ آنے تک روہت ریڈی کو پارٹی پروگرامس و سرکاری اجلاسوں سے دور رہنا ہوگا ۔ پارٹی نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو پارٹی دستور کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملے پر حکومت پہلے ہی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ) تشکیل دے چکی ہے ایسے میں اپنی ہی پارٹی کی جانب سے کارروائی پر اس کیس کو سیاسی حلقو ںمیں ایک گرما گرم موضوع بنا دیا ہے ۔۔ 2