حیدرآباد۔/23اکٹوبر، ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے چہارشنبہ کو یہاں بی آر کے آر بھون اور لکڑی کا پُل میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان شٹل سرویس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سکریٹریٹ ملازمین پر زور دیا کہ وہ حیدرآباد میٹرو ریل کی طرف سے فراہم کی جانے والی ان خدمات سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ نظم و نسق عامہ آدھار سنہا، ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے مخاطب کیا۔ ریڈی نے کہا کہ تاحال 40 میٹرو اسٹیشنوں پر پہلے تا آخری میل تک رابطہ کے انتظام کئے گئے ہیں۔ اس سہولت سے 10,000 مسافرین استفادہ کررہے ہیں۔