بی ایس این ایل ملازمین کی تنخواہ ادا کردی گئی

   

نئی دہلی 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ٹیلی کام ادارہ بی ایس این ایل نے جمعہ کو کہاکہ اس کے 1.76 لاکھ ملازمین کی فروری کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔ اس کمپنی نے یہ اعلان بھی کیاکہ اس کی آمدنی اور حصص بازار میں اضافہ کے لئے مختلف اسکیمات شروع کی گئی ہیں۔