لکھنو: صدربہوجن سماج پارٹی مایاوتی نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں دو قدآور لیڈروں کو پارٹی نظام شکنی کی پاداش خارج کردیا۔اسمبلی میں بی ایس پی لیجسلیچر لیڈر لال جی ورما اور رام اچل راج بھر کو پنچایت انتخابات میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کا اخراج کردیا گیا ہے ۔ مسٹر راج کے مقام پر شاہ عالم عرف گڈوجمال اسمبلی میں بی ایس پی کے لیڈر ہونگے ۔پارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ورما امبیڈکر نگر کی کٹیہری اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جبکہ راج بھر اسی ضلع کے اکبر پور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔