ممبئی : مہاراشٹرا میں بی ایم سی ملازمین کیلئے شروع کی گئی شیلٹر اسکیم کو لے کر ریاستی حکومت کو دھچکا لگا ہے ۔ شیوسینا کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے بی ایم سی کی آشرے یوجنا کی جانچ کا حکم دیا ہے ۔ گورنر نے مہاراشٹرا کے لوک آیوکت کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔بی جے پی کا الزام ہے کہ بی ایم سی کی شیلٹر اسکیم میں ایک ہزار 800 کروڑ کا گھوٹالہ ہوا ہے ۔ بی ایم سی کی شیلٹر اسکیم سے متعلق بی جے پی کے الزامات کے مطابق سی وی سی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔