بی جے پی ، آر ایس ایس نفرت پھیلانے میں مگن

,

   

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے دباؤ ڈالیں گے : راہول گاندھی
جموں: لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی نے پیر کو کہا کہ کانگریس مرکز پر جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے دباو ڈالے گی۔انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ اگر مرکز ایسا کرنے میں ناکام ہوا تو کانگریس خود یہ اقدام کرئے گی۔راہول گاندھی نے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا درجہ چھینا گیا ہے۔ موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار سرنکوٹ جموں میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ریاستی درجہ چھین لیا گیا اور پہلی بار ایک ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا: ‘ایک ریاست کے ریاستی درجے کو ختم کر دیا گیا اور لوگوں کے حقوق کو چھین لئے گئے۔ راہول گاندھی نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ سب سے پہلے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کریں گے کیونکہ نہ صرف آپ کے ریاستی درجے کو چھینا گیا ہے بلکہ تمہارے حقوق،تمہارے وسائل ہر چیز کو چھینا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا: ‘بی جے پی مانے گی یا نہیں لیکن ہم ان پر اس قدر دباؤ ڈالیں گے کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ جموں و کشمیر میں کانگریس ۔ نیشنل کانفرنس اتحاد کی سرکار بنے گی۔انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں ملک میں نفرت کا ماحول پھیلا رہی ہیں اور ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں لیکن کانگریس ملک کو متحد رکھے گا۔راہول گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دونوں ملک میں نفرت اور تشدد کو پھیلانے میں یقین رکھتی ہیں ۔ان کے مطابق بی جے پی نے جموں وکشمیر اور ملک کی باقی ریاستوں میں نفرت پھیلانے کا کام کیا ہے لیکن نفرت کو نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ یہ الیکشن نفرت اور محبت کی دکان کھولنے کی نظریاتی جنگ ہے ۔