بی جے پی آفس میں حضرت امام حسین کی یوم ولادت پر پوسٹر کی اجرائی

   

حیدرآباد، 23 جنوری (راست): بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ آفس میں حضرت امام حسین کی یومِ ولادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس بابرکت موقع پر حضرت امام حسین ، نواسہ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے حوالے سے پوسٹر کی رسمِ اجرا اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر این گوتم راؤ نے شرکت کی، جبکہ پروگرام کا اہتمام سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے کیا، تقریب میں اسٹیٹ پریزیڈنٹ مائنارٹی مورچہ جگموہن سنگھ، او بی سی مورچہ آنند گوڑ، ہدایت علی مرزا، سمی خان، فاطمہ نکت اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، یہ تقریب بی جے پی اسٹیٹ آفس ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی بھون، نامپلی میں منعقد ہوئی، اس موقع پر سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے حضرت امام حسین کی 1443ویں یومِ ولادت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین انسانیت، تقویٰ، حق و صداقت اور عزت و وقار کی بے مثال علامت ہیں۔