بی جے پی ارکان اسمبلی کو خرید کر تلنگانہ میں حکومت تشکیل دیگی

   

رکن پارلیمنٹ بی جے پی، ڈی اروند کا سنسنی خیز ریمارکس
حیدرآباد۔ 17 اکتوبر (سیاست نیوز) متنازعہ بیانات کے ساتھ ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے سنسنی خیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ارکان اسمبلی کو خرید کر تلنگانہ میں حکومت تشکیل دے گی۔ حلقہ لوک سبھا نظام آباد کی نمائندگی کرنے والے ڈی اروند نے کہا کہ سیاست کرنا ہم کو بھی آتا ہے اور سیاست کیا ہوتی ہے بی جے پی تلنگانہ میں بھی دکھائے گی۔ کورٹلہ میں منعقدہ بی جے پی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینا بی آر ایس کو ووٹ دینے کے برابر ہے کیونکہ 2014 اور 2018 کے انتخابات میں عوام نے کانگریس پارٹی پر بھروسہ کیا مگر دونوں مرتبہ کانگریس کے کامیاب ارکان اسمبلی نے انہیں ووٹ دینے والے عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس لئے تلنگانہ کے عوام نے بی جے پی کو بی آر ایس کے متبادل کے طور پر چننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی پارٹی حکومت تشکیل دے گی۔ اگر چند ارکان اسمبلی کی کمی پڑھتی ہے تو بی جے پی ارکان اسمبلی کو خریدکر بھی حکومت تشکیل دے گی۔ ارکان اسمبلی کو کیسے خریدا جاتا ہے ہمیں معلوم ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد ارکان اسمبلی بڑے پیمانے پر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے بی آر ایس ۔ کانگریس اور مجلس کو ایک ہی پلیٹ فارم کے ساتھی قرار دیا ہے۔ ن