حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی چناؤ کے لئے بی جے پی کے امیدواروں کی پہلی فہرست کے اجراء میں تاخیر کا امکان ہے۔ بی جے پی پہلے راجستھان اور مدھیہ پردیش میں اپنے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے گی۔ اس کے بعد تلنگانہ حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ بعض بی جے پی قائدین نے یہ کہا تھا کہ تلنگانہ میں پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست 16 اکٹوبر تک جاری کردی جائے گی۔ اب اس میں تاخیر کا امکان ہے۔
خواتین کو جلد تحفظات فراہم کئے جائیں، سونیا گاندھی کا مطالبہ
حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) سابق صدر کانگریس سونیا گاندھی نے خواتین تحفظات بل پر عمل آوری میں مرکزی حکومت کی تاخیر پر تنقید کی اور کہاکہ اپوزیشن انڈیا اتحاد خواتین کو جلد تحفظات فراہم کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالے گا اور اس کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ چینائی میں ڈی ایم کے کے زیراہتمام خواتین کے حقوق سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہاکہ خواتین تحفظات بل پر عمل آوری میں تاخیر سے بھلے ہی مرد خوش ہورہے ہوں ہم خواتین خوش نہیں ہیں۔