لکھنؤ: یو پی سے راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار سید ظفر اسلام بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے ۔ریاست کے پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ کی موجودگی میں جمعہ کو اسپیشل سکریٹری اسمبلی و الیکشن افسر برج بھوشن دوبے نے مسٹر ظفر کے نمائندے جے پی ایس راٹھور کو راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے کا تصدیق نامہ دیا۔برج بھوشن دوبے نے بتایا کہ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے نام واپسی کا آج آخری دن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر گوند کے ذریعہ اپنا نام واپس لے لیا گیا تھا۔مسٹرنارائن کی دستبرداری کے بعد ہوہ واحد امیدوار تھے اور بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ایس پی راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کے انتقال کی وجہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی حمایت یافتہ سید ظفر اسلام اور گوند نارائن اور آزاد امیدوار مہیش چند شرما نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔
