بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس نے ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈروں پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اس سلسلہ میں ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے شکایت کی ہے ۔ پارٹی نے بھوپال سے بی جے پی امیدوار آلوک شرما کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ یہ الزام لگایا گیا ہیکہ بی جے پی امیدوار انتخابی مہم کے دوران سرکاری املاک کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔