بی جے پی اور بی ایس پی ایم ایل ایز ایس پی میں شامل

   

لکھنؤ: اترپردیش کی خلیل آباد اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے دگوجئے نارائن چوبے عرف جئے چوبے اور بی ایس پی سے نکالے گئے ایم ایل اے ونئے شنکر تیواری سمیت دیگر لیڈروں نے اتوار کو سماج وادی پارٹی(ایس پی)کی رکنیت حاصل کرلی۔ایس پی سبراہ کھلیش یادو نے یہاں پارٹی دفتر میں تیواری بھائیوں اور چوبے کو ایس پی کی رکنیت دلائی۔ گورکھپور ضلع کی چلوپار اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ونئے شنکر تیواری، ان کے بھائی سنت کبیر نگر سے سابق ایم پی کشل تیواری اور ان کے قریبی رشتہ دار و قانون ساز کونسل کے سابق چئیر مین گنیش شنکر پانڈے کے علاوہ بی جے پی ایم ایل اے جئے چوبے نے ایس پی کی رکنیت حاصل کی۔ ونئے اور کشل تیواری پورانچل کے قدآور لیڈر رہے ہری شنکر تیواری کے بیٹے اور گنیش شنکر کے بھانجے ہیں۔اس دوران میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں اکھلیش نے کہا کہ یوگی حکومت ذات کی بنیاد پر تفریق کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں انگریزوں کی طرح‘بانٹوں اور راج کرو’ کی طرز پر کام ہورہا ہے ۔جو حکومت اپنے انتخابی منشور کے کام کو پورا نہیں کرپارہی ہے اس پر کون یقین کرے گا۔تیواری کی اکھلیش سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں ملاقات ہونے کے بعد تیواری کنبہ کا ایس پی میں شامل ہونے طے ہوچکا تھا۔ ماہرین کی رائے میں پوروانچل کی سیاست میں خاص عمل دخل رکھنے والے بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے چوبے اور بی ایس پی سے نکالے گئے تیواری کنبے کا ایس پی میں شامل ہونا مقامی سیاسی صف بندی کے متاثر ہونے کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔یوپی میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پورانچل کی سیاست کے اعتبار سے اسے بی جے پی اور بی ایس پی کے بڑا جھٹکا اور ایس پی کے لئے اہم حصولیابی تصور کیا جارہا ہے ۔