بی جے پی اور عآپ نے عوام کو دھوکہ دیا: دیویندر

   

نئی دہلی: دہلی ریاستی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اتوار کو عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور اس وقت ووٹروں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے ۔ یادو نے آج شکور بستی اسمبلی حلقہ میں پارٹی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ کانگریس نے شکور بستی اسمبلی حلقہ سے ستی لوتھرا کو میدان میں اتارا ہے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے بی جے پی اور عآپپر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آپ نے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔