ممبئی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نہ تو برسراقتدار پارٹی اور نہ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے معاشی انحطاط، قیمتوں میں اضافے اور بیروزگاری میں اضافے کے موضوعات کا کوئی تذکرہ کیا۔ اعلیٰ سطحی بی جے پی قائدین بشمول مودی اور صدر پارٹی امیت شاہ نے بار بار اپنی تقریروں میں دستور ہند کی دفعہ 370 کی جموں و کشمیر سے برخاستگی کا تذکرہ کیا لیکن مہاراشٹرا اور ہریانہ کے انتخابی جلسوں میں عوام کو درپیش سلگتے ہوئے مسائل کا کوئی تذکرہ نہیں کیا تھا۔