بی جے پی ایم پی کنگنا کا مسلم دشمنی پر مبنی ایک اور پوسٹ

   

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ و بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ملک سے فراری کے بعد ہندوستان میں آمد پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مسلم دشمنی پر مبنی ٹوئٹ کردیا ۔ کنگنا نے حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے مسلم دشمنی پر مبنی متنازعہ بیان ٹوئٹ کیا ۔ کنگنا نے لکھا کہ مسلم ممالک میں کوئی محفوظ نہیں ہے ۔ بھارت درحقیقت اپنے اردگرد کے تمام اسلامی ممالک کا مادر وطن ہے ۔ مسلمان ملکوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں ۔ خود مسلمان بھی نہیں ۔ افغانستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش حتی کہ برطانیہ میں بھی کوئی محفوظ نہیں ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ بھارت میں رہ رہے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ بنگلہ دیش کی معزز وزیراعظم ہندوستان میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں ۔

کنگنا رناوت کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
منڈی: بالی ووڈ اداکارہ اور منڈی کی ایم پی کنگنا رناوت نے ہماچل پردیش کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے بات کی۔ ہماچل پردیش میں تباہ کن سیلاب کے پیش نظر، کنگنا نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے ، حال ہی میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی فنڈز کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بات کی تھی اور اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔