بی جے پی دوہرے ہندسے میں رہ جائے گی :اکھلیش

   

پریاگ راج ۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اترپردیش کے پریاگ راج میں طلباء کے احتجاج کے بارے میںاظہار خیالکر تے ہوئے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس بارے میں مسلسل پوسٹ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو جب احتجاجی طلبہ کو ہٹایاگیا تو بھی اکھلیش نے بی جے پی حکومت کوگھیر لیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہے۔ ایس پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ یوپی میں بی جے پی کو دوہرے ہندسے میں لے جایا جائے گا۔ اکھلیش نے یہ بھی بتایا کہ یہ کیسے ممکن ہوگا۔ ایس پی سربراہ نے ٹویٹر پر لکھا، اگر بی جے پی صرف انتخابات کی ریاضی کو سمجھتی ہے، تو سن لیں کہ اگر دوسرے امیدوار جیسے طلباء اور ان کے خاندان کے افرادکو شامل کیا جائے تو یہ تعداد تقریباً 1 کروڑ ہے۔ اگر ہم اس بڑی تعداد کو تقریباً 400 اسمبلی سیٹوں سے تقسیم کریں تو ہر اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے ووٹوں میں تقریباً 25000 ووٹ کم ہوں گے، یعنی بی جے پی دوہرے ہندسے میں رہ جائے گی۔