بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی غنڈہ گردی ، گائیوں سے لدی لاری کوزبردستی روک دیا ۔

,

   

حیدرآباد: حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی مبینہ طور پر غنڈہ گردی آج اس وقت دیکھنے میں آئی جب گائیوں سے بھری ایک لاری کو اس نے زبردستی رکوادیا۔ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے فیصلہ کیا کہ شہر میں گائے مسلخوں کو بند کروائے ۔ شہر ایک انگریزی اخبار کے مطابق پیر کے روز راجہ سنگھ نے ایک ڈی سی ایم وین جو گائیوں سے لدی ہوئی تھی اس کو رکوادیا ۔ یہ واقعہ شامیر پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔

پولیس نے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔