بی جے پی رکن اسمبلی ریوالورس لہرائے رقص کرتے پکڑے گئے

,

   

ویڈیو وائرل، خانہ پور کے معطل شدہ ایم ایل اے کو اخراج کا سامنا
دہرہ دون ؍ نئی دہلی ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے معطل شدہ رکن اسمبلی کنور پرانوسنگھ چمپئن آج پھر نئی پریشانی میں پڑ گئے جب ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائل ہوگیا جس میں انہیں ایک گھر میں منعقدہ کسی تقریب میں اپنے ہاتھ میں بندوق لہراتے ہوئے رقص میں مصروف دیکھا گیا جس کے بعد بی جے پی اب انہیں خارج کرنے پر غور کررہی ہے۔ خانپور کے رکن اسمبلی بالی ووڈ کے ایک نغمہ پر اپنے دونوں ہاتھوں میں ریوالور لہراتے ہوئے رقص میں مصروف دیکھا گیا۔ ان کے کندھے سے کاربائین لٹکتی دیکھی گئی۔ وہ ایک گلاس سے کسی مشروب کی چسکیاں لے رہے تھے اور ان کے دوستوں کو چیئرس کرتے دیکھا گیا۔ بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج انیل بالون نے کہا کہ ان کی پارٹی اس رکن اسمبلی کے رویہ کی سخت مذمت کرتی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔