بی جے پی کے اترپردیش کے فیض آباد سے ممبر پارلیمنٹ للو سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر سے معافی مانگ لی ہے ۔ للو سنگھ نے اپنے معافی والے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ کام انجانے میں اسکرال کرتے وقت ہوگیا ، جس کیلئے میں معافی چاہتا ہوں ، میرا اس طرح کا کوئی مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کبھی نہیں رہا ہے ۔ آپ میرے سماجی اور ذاتی زندگی کے بارے میں خود ہی پتہ کرسکتی ہیں ۔
بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کے اس ٹویٹ کے بعد سورا بھاسکر نے کافی اچھے انداز میں کہا کہ بہت شکریہ للو سنگھ جی ، آپ کی وضاحت کیلئے ، اس عمدہ رد عمل کیلئے بھی آپ کا شکریہ۔
اس سے پہلے سورا بھاسکر نے للو سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ مریادہ پروشوتم شری رام چندر جی کی نگری اجودھیا کے ممبر پارلیمنٹ للو سنگھ ، آپ کے ہینڈل نے کل رات ایک ٹویٹ لائیک کیا تھا ، آپ کا وہ چھوٹا سا ایکشن ایک بہت ہی گہری سماجی پریشانی اور ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ برائے کرم میرا پیغام پڑھنے کی زحمت گوارہ کریں۔
دراصل سورا بھاسکر نے اپنی ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کہیں دور جب دن ڈھل جائے ۔ اس کے بعد انہیں ٹرول کیا جانے لگا ۔ سورا کی فلم سے وابستہ کچھ باتوں کو لے کر مسلسل ان پر نازیبا تبصرے کئے جانے لگے ۔ انہیں نازیبا تبصروں میں سے ایک تبصرہ کو بی جے پی ممبرپارلیمنٹ نے لائیک کیا تھا اور سورا بھاسکر کو یہ بات ناگوار گزری ۔ اس بات کو لے کر سورا بھاسکر نے بی جے پی لیڈر کو آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔
बहुत धन्यवाद श्री @lallusinghbjp जी आपके स्पष्टीकरण के लिए। और इस शालीन प्रतिक्रिया के लिए भी आपका धन्यवाद। 🙏🏿🙏🏿🙏🏿 https://t.co/IpMcoh0rDd
— Swara Bhasker (@ReallySwara) September 3, 2019