حیدرآباد ۔5۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف درج مقدمہ کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی۔ ڈی اروند نے ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف دائر کئے گئے مقدمہ کو کالعدم کرنے کی اپیل کی۔ جسٹس کے لکشمن نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کی اپیل کو نامنظور کردیا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے مخالف ایس سی ، ایس ٹی مبینہ ریمارکس کے خلاف حیدرآباد کے مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سابق میں اس وقت کے چیف جسٹس اجل بھویاں نے رکن پارلیمنٹ کی درخواست پر پولیس کو ہدایت دی تھی کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے ۔ بعد میں یہ احکامات واپس لے لئے گئے اور رکن پارلیمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ مقدمہ کا سامنا کریں۔ ڈی اروند نے جہدکار تین مار ملنا کی گرفتاری کے موقع پر بعض قابل اعتراض ریمارکس کئے تھے۔ 2 جنوری 2023 کو رکن پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔1