امراوتی ۔ 13 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلگو دیشم پارٹی کے صدر سابق چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ بی جے پی سے تعلقات منقطع کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے اور محض بی جے پی سے ترک تعلق کے سبب تلگو دیشم کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے خلاف خبردار بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ 2014 ء کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی ، بی جے پی سے مفاہمت کی تھی اور اس کو بھاری اکثریت سے اقتدار حاصل ہوا تھا لیکن 2019 ء کے انتخابات میں وہ تنہا مقابلہ کی تھی اور اس کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا ۔