دلتوں اور مسلمانوں پر مظالم میں اضافہ، سی پی آئی سکریٹری وینکٹ ریڈی کا الزام
حیدرآباد ۔26۔اگست (سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں دستور اور سیکولرازم کے تحفظ کے لئے بی جے پی کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔ وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے آر ایس ایس ، بی جے پی اور وشوا ہندو پریشد نے اپنی محاذی تنظیموں کو سرگرم کردیا ہے تاکہ ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں سماج کو توڑنے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سی پی آئی قائد نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے سی پی آئی نے منوگوڑ ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کی تائید کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اور سیکولر طاقتوں کو متحدہ طور پر بی جے پی کے مقابلہ کیلئے تیار ہونا چاہئے ۔ بائیں بازو کی جماعتیں اپوزیشن کے اتحاد کی مساعی کر رہی ہے۔ ر