مودی ۔ امیت شاہ ۔ جے پی نڈا کا ڈبل انجن سرکار بنانے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ڈبل انجن سرکار بنانے بی جے پی کا خواب چکنا چور ہوجائے گا ۔ صرف ایک ہی نشست پر بی جے پی کامیاب ہوگی جب کہ بھاری اکثریت سے بی آر ایس تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرے گی ۔ اسمبلی حلقہ دوباک میں پارٹی امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں بی جے پی ایک ہی حلقہ سے کامیاب ہوئی تھی ۔ 2023 میں بھی ایک ہی حلقہ سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ اس کے لیے وزیراعظم نریندر مودی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ مرکزی وزراء مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی چیف منسٹرس کے علاوہ دیگر بی جے پی کے قومی قائدین تلنگانہ پہونچکر بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ مگر عوام بی جے پی کو مسترد کرچکے ہیں ۔ تلنگانہ میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ دوباک کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ مگر ترقی کے لیے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھوویندر راؤ نے کوئی کام نہیں کیا ۔ بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی نے حلقہ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیا ہے ۔ جس پر چیف منسٹر کے سی آر نے کے پربھاکر ریڈی کو بی آر ایس امیدوار بناکر آپ کے درمیان روانہ کیا ۔ عوام انہیں آشیرواد دے کر کامیاب بنائے ۔ ریاست میں تیسری مرتبہ بی آر ایس حکومت تشکیل دے گی اور کے سی آر ہیٹ ٹرک چیف منسٹر کا حلف لیں گے ۔ جس کے بعد اسمبلی حلقہ دوباک کو مثالی حلقہ میں تبدیل کردیا جائے گا ۔ عوام کانگریس اور بی جے پی کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کو ضائع نہ کریں ۔ کانگریس کا کرناٹک ماڈل پوری طرح ناکام ہوگیا ہے ۔ کانگریس پارٹی صرف اور صرف کامیابی حاصل کرنے کے لیے کبھی پورے نہ ہونے والے وعدے کررہی ہے ۔ کانگریس کو اندازہ ہوچکا ہے ۔ وہ حکومت تشکیل نہیں دے پائے گی اس لیے جھوٹے وعدے کررہی ہے ۔۔ ن