بی جے پی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے کسان سیاہ دیوالی منانے پر مجبور ہیں

,

   

کانگریس کی کار گذارا صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، انکو انکی فصلوں میں واجب دام نہیں مل رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ حکمرانی کے اصولوں پر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ” بی جے پی جب سے اقتدار میں ائی ہے تب سے وہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا کام انجام دے رہی ہے۔ حکومت مٹھی بھر دلالوں کا فائدہ کرکے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے اور کسانوں سے کڑوڑوں روپے لوٹ رہی ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ نا انصافی بند ہونی چاہیے، اور انکی فصلوں کو اچھے دام ملنے چاہیے، یہی راج دھرم کے اصول ہیں، آج اسی وجہ سے کسان سیاہ دیوالی منانے پر مجبور ہے،اور وہ اپنے مقدس تہوار کو صحیح سے منا بھی نہیں رہا ہے، ملک کے بازاروں میں فصلیں انکی مقرر کردہ قیمت سے 22.5 فیصد کم قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسانوں کو پچاس ہزار کڑوڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

محترمہ گاندھی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہے، اور کھیت کی پیداوار کی آمدنی دن بدن کم ہو رہی ہے اور کسانوں کو انکا حق مل نہیں پا رہا ہے، اور موجودہ حکومت کسانوں کا حد درجہ استحصال کر رہی ہے۔

(سیاست نیوز)