نئی دہلی۔ 21 جون (یواین آئی) گیارہویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر ہفتہ کو یہاں پنڈت دین دیال اپادھیائے پارک میں منعقدہ پروگرام میں بی جے پی کے قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور پارٹی کے دیگر سینئر مرکزی رہنماؤں کے ساتھ دہلی بی جے پی کے صدر ویرندر سچدیوا نے یوگا کیا۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے میموریل مقام پر پہلی بار منعقدہ یوگا ڈے پروگرام میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ، پارٹی کے قومی آرگنائزر وی ستیش، دفتر کے وزیر مہندر ناتھ پانڈے ، دہلی حکومت کے وزیر صحت ڈاکٹر پنکج سنگھ، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ لکشمی کانت واجپئی، چاندنی چوک کے ضلعی صدر اروند گرگ، دہلی بی جے پی کے ترجمان یاسر جیلانی اور شریک دفتر وزیر امت گپتا سمیت سینکڑوں بی جے پی کارکن اور مقامی لوگ شامل ہوئے ۔ اس موقع پر مسٹر سچدیوا نے کہا کہ آج دہلی بی جے پی کے تمام 256 منڈلوں میں یوگا ڈے پروگرام منعقد ہوئے ، جن میں اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے صدور بھی شامل ہوئے ۔
یوگا ڈے : فڑنویس، گڈکری اور شنڈے کی شرکت
ممبئی، 21 جون (یو این آئی)بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر مہاراشٹر بھر میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یوگا پروگرام منعقد کیے گئے ۔ ان تقریبات میں ریاستی قیادت نے بھی سرگرم شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پونے میں منعقدہ ‘وارکاری بھکتی یوگا’ پروگرام میں ہزاروں وارکری طلباء کے ہمراہ یوگا آسن انجام دیے ۔ اس پروگرام کا اہتمام ریاستی حکومت کی پہل پر کیا گیا تھا، جس کے لیے انتظامیہ نے خصوصی تیاری کی تھی۔ شیوسینا (شنڈے ) کے رکن پارلیمان شریکانت شندے نے ممبئی کے میرین ڈرائیو پر منعقدہ یوگا سیشن میں شرکت کی اور سینکڑوں شہریوں کے ساتھ یوگا آسن کیے ۔ وہ اس موقع پر عوام کے درمیان موجود رہے اور یوگا کی اہمیت پر زور دیا۔اسی طرح، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ناگپور کے یشونت اسٹیڈیم، دھنتولی میں 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا اور وزیر موصوف نے خود بھی یوگا کر کے عوام کو صحت مند طرز زندگی کی ترغیب دی۔ یوگا ڈے کی تقریبات نے نہ صرف صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، روحانیت اور روایتی اقدار کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
ریاست کے مختلف علاقوں میں اس دن کو انتہائی نظم و ضبط اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
تریپورہ گرامین بینک میں شمسی توانائی سے چلنے والی ای ۔لابی کا افتتاح
اگرتلہ۔ 21 جون (یو این آئی) تریپورہ گرامین بینک نے ابھوے نگر، اگرتلہ میں اپنے صدر دفتر میں تمام صارفین کی سہولیات اور خدمات سے لیس شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ترین ای- لابی کا افتتاح کیا، جس سے پائیدار بینکنگ اور صارفین پر مرکوز اختراع پسندی کے تئیں عہد بندی کی عکاسی ہوتی ہے ۔ یہ سبز پہل نہ صرف اے ٹی ایم، پاس بک پرنٹنگ جیسی بینکنگ خدمات تک چوبیس گھنٹے رسائی کیلئے معاون ہے بلکہ بینکنگ سیکٹر میں صاف توانائی کو اپنانے کو بھی فروغ دیتا ہے ۔
بینک کے حکام نے کہا کہ اس سے کسٹمر سروس میں بھی بہتری آئی ہے ۔ اس وقت ریاست میں تریپورہ گرامین بینک کے 39 اے ٹی ایم کاؤنٹر موجود ہیں۔