بی جے پی قائد نے اپنی ہی بیٹی کا جنسی استحصال کیا

   

پنّا: پنّا میں ایک بار پھر ایسا واقعہ پیش آیا جس نے انسانیت کو شرمسار کردیا ہے جہاں باپ اور بیٹی کے مقدس رشتہ کو تارتار کردیا گیا۔ ایک درندہ صفت باپ نے اپنی ہی 17 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ یہ واقعہ پوئی تھانہ کے تحت آنے والے مڑواری گائوں کا ہے۔ 17 سالہ بیٹی نے کسی طرح اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی اور پولیس نے اندرون 24 گھنٹے مفرور باپ کو گرفتار کرلیا۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے مطابق یہ گھنائونی حرکت آر ایس ایس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے قائد ستیش مشرا کی ہے۔ پنّا کے اعلی پولیس عہدیدار دھرم راج مینا نے فوری ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے درندہ صفت باپ کو گرفتار کیا۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔