کولکاتا، 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کرناٹک کمارا سوامی نے آج بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ کرپشن سے مقابلہ کی بات کرتے ہے لیکن وہی کرناٹک میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت میں ملوث ہے ۔ انہوں نے یہاں ریلی سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی نے جمہوریت کو عددی کھیل تک محدود کردیا ہے اور ارکان اسمبلی کی اشیا کی طرح تجارت ہورہی ہے ۔
اتحاد سے بی جے پی پریشان : اکھیلیش
کولکاتا، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ سماجوادی پارٹی اکھیلیش یادو نے آج کہا کہ یو پی میں ایس پی ۔ بی ایس پی کے اتحاد سے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بی جے پی پریشانیوں کا شکار ہوگئی ہے۔ وہ اب حالات سے نمٹنے نئی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے یہاں ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہم سے سوال ہوتا ہے کہ وزارت عظمیٰ امیدوار کون ہے، ہم کہتے ہیں کہ اس کا فیصلہ ملک کے عوام کرینگے ۔ مودی نے بحیثیت وزیر اعظم عوام کو مایوس کیا ہے ۔