مدناپور : ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر شوویندو ادھیکاری نے ہفتہ کو پارٹی ورکرس کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے اپیل کی کہ ان کے ساتھ شامل ہوجائیں اور ایک نئی شروعات کریں ۔ ٹی ایم سی سے حال ہی مستعفی ادھیکاری نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے مکتوب میں کہا کہ ہماری جدوجہد مغربی بنگال کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لیے انہوں نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی اب ایسے افراد سے بطر گئی ہے جنہیں اپنے سوا کسی کی فکر نہیں ۔ ترنمول کانگریس سے بغاوت کرنے والے لیڈر ادھیکاری نے پارٹی قیادت پر حملہ کیا اور واضح طور پر اپنی ’نئی اننگز‘ کا ذکر کیا۔ ادھیکاری نے لکھاکہ ’پارٹی (ٹی ایم سی) ایک دن میں نہیں بن گئی اور نہ ہی ایک شخص کے تعاون سے بنی۔ یہ ایک بڑے پیمانے پر مسلسل کوشش کا نتیجہ رہی جس کے نتائج ہم نے 10 سال پہلے دیکھے ۔اس لیے موجودہ صورتحال پر افسوس ہورہا ہے ۔