کے چندر شیکھر راؤ غریبوں کے مسیحا، کوہیر میں کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم ، رکن ا سمبلی مانک راؤ کا خطاب
کوہیر ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے کوہیر منڈل موضع بلال پور میں ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعمیر کردہ پلے گراؤ۔ڈ اور کوہیر مستقر واقع ایس ایس فنکشن ہال میں کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم کی منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے چندراشیکھر راؤ غریبوں کے ایک مسیحا ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی زیر قیادت ریاستوں کی کیا حالات ہے ۔ معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ کسان وہاں پر خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے اور دیگر ترقیاتی کام ٹھپ ہیں۔ وہاں پر صرف ذات پات کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ وہاں کے نوجوانوں کو فرقہ پرستی کے اندھیرے سے باہر آنے نہیں دیا جارہا ہے اور اس طرح نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کیا جارہا ہے ۔ جبکہ ہمارے نوجوان ملک کا مستقبل ہے ۔ بی جے پی قائدین کو اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے۔ اب تلنگانہ کی عوام بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو اچھی طرح جانتی ہے ۔ نفرت کی سیاست سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا اور نہ ہی روزگار ملتا ہے ۔ مانک راؤ نے کہا کہ گذشتہ 8 سالوں سے تلنگانہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار ہے ۔ کرفیو نافذ نہیں ہوا ۔ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ تلنگانہ کیلئے سوپر ہیرو ہیں ۔ بہت جلد قومی سیاست حصہ داری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجود حالات ملک کے مستقبل کیلئے نقصاندہ ہیں ۔ عوام کو سمجھ داری سے کام لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر منڈل میں 79 چیکس کے ذریعہ 799164 روپئے دئے جارہے ہیں اور ہر گاؤں میں پلے گراؤنڈس تعمیر کیا جاراہا ہے ۔ اس موقع پر صرف کلیانہ لکشمی کے چیکس کی تقسیم کئے گئے جبکہ شادی مبارک کاایک بھی چیک نہیں دیا گیا ۔ حالانہ ایم آر او کے بموجب یہاں شادی مبارک 69 درخواستیں زیر التواء ہیں ۔جس پر رکن اسمبلی سے سوال کیا گیا ۔ رکن اسمبلی مانک راؤ نے بتایا کہ شادی مبارک کیلئے درکار فنڈ جاری نہیں کیا گیا ۔ اس وجہ سے شادی مبارک نہیں دئے گئے ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین کی جانب سے کوہیر کی خستہ ہال سڑکوں پر ایک یادداشت حوالے کی گئی ۔ اس موقع پر ضلع پریشد سی ای او ایلیا بی مادھوی صدرنشین کوہیر منڈل رام داس ضلع پریشد رکن کوہیر منڈل کے نرسملو صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل ، محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی یوتھ لیڈر ، نرسملو سرپنچ بلال پور ، محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون ، محمد عبدالمنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی ، محمد عقیل احمد نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل راج شیکھر سرپنچ رمیش سرپنچ ، محمد فردوس ، محمد ریاض الدین ، محمد مدثر دگوال کے علاوہ اراکین منڈل پریشد اور سرپنچوں کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔