نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے جمعرات کو بی جے پی پر بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔یہاں مندر مارگ پر واقع بھگوان والمیکی مندر کا دورہ کرنے اور پوجا کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ بی جے پی نے بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کی ہے ، اس لیے بابا صاحب سے محبت کرنے والوں کو بی جے پی کو مسترد کر دینا چاہیے ۔ میں بابا صاحب کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں اور ہر سطح پر ان کی توہین کرنے والی بی جے پی کی مخالفت کروں گا۔ امیت شاہ نے بابا صاحب کے بارے میں جو کہا وہ بہت تکلیف دہ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ان کی حمایت کرنا بابا صاحب کے تئیں بی جے پی کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے ۔