بی جے پی نے خواتین کو دھوکہ دیا:کماری سیلجا

   

سرسا، 26 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور سرسا کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ہریانہ سمیت پورے ملک میں لاکھوں خواتین کو بار بار دھوکہ دے رہی ہے ۔ اب لاڈو لکشمی یوجنا اور 2,100 روپے دینے کا جو شور مچایا جارہا ہے ، وہ بھی عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور انتخابی چال ہے ۔ اسکیم پر آمدنی کی حد لگا کر، خواتین کے ایک بڑے طبقے کو، جن میں زیادہ تر غریب اور متوسط گھرانوں سے ہے ، کو باہر کردیا گیا ہے ۔ مقامی رکن پارلیمنٹ سیلجا نے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں تمام خواتین کو 2,100 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ، لیکن حقیقت میں، یہ اسکیم اتنی شرائط کی پابندی کراتی ہے کہ زیادہ تر خواتین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔ اسکیم پر آمدنی کی حد لگا کر غریب اور متوسط گھرانوں کی خواتین کو باہر رکھا گیا ہے ۔ صرف چند منتخب افراد ہی اس سے مستفید ہو سکیں گے ، جبکہ منشور میں تمام خواتین کو فوائد فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔