بی جے پی و شیوسینا کے اہم قائدین کی راشٹروادی کانگریس میں شمولیت

   

دیگلور ۔ 10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی کے سابق صدر اور ناندیڑ ضلع کی قدآور شخصیت وینکٹ راؤپٹیل گوجیگاؤنکر سابق چیئرمین ضلع پریشد ایجوکیشن کمیٹی نیسابق ضلع صدر شیؤسینامادھؤ راؤ پاؤڑے سمیت ضلع کی 11 قدآور شخصیتوں نے بی جے پی اور شیؤسینا ٹھاکرے گروپ سے مستعفی ہوکر پرتاپ پٹیل چکھلیکر کی سرکردگی میں ان قائدین نے ممبئی میں ڈپٹی چیف منسٹراجیت پوار سے باقاعدہ طور پر ملاقات کرتے ہوئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں شرکت کی ہے۔ ان قائدین میں بی جے پی کے سابق ایم۔ایل اے۔اویناش گھاٹے( مکھیڑ)، سابق کوآرڈینیٹر نیتاجی بھوسلے،مہا نگر پر مکھ پردیپ عرف پپو چادھؤ، تعلقہ صدر( شنڈے یووا سینا)ضلع صدر بالاجی شنڈے اور مہیلا ضلع صدر شریمتی روھینی کلکرنی، سابق ضلع پریشد ممبر صاحب راؤ دھنگے، یوتھ سینا ضلع نائب صدر سنتش پاؤڑے، دریا پور کے سرپنچ ولاس سوریاونشی، یوتھ سینا شہر صدر ابھیجیت بھالکے، سنبھاجی برگیڈیئر کے ضلع صدر یوگیش راؤ شنڈے نے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں باقاعدہ طور پر شرکت اختیار کر لی ہے۔