بی جے پی پچھلے 30 سال سے گجرات کو لوٹ رہی ہے: کجریوال

   

گاندھی نگر۔ 27 مارچ (ایجنسیز) گجرات میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو کافی اہم مانا جا رہا ہے، جس میں عام آدمی پارٹی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال بھی گجرات میں موجود ہیں۔ اسی دوران جام نگر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کی برسراقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ بی جے پی پچھلے 20–30 سال سے گجرات کو لوٹ رہی ہے۔اروند کجریوال نے کہا کہ بی جے پی نے سب کچھ لوٹ لیا ہے، اسکولوں اور اسپتالوں کو برباد کر دیا ہے، اور سڑکیں ایسی بنتی ہیں جو دو دن میں ہی ٹوٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ کسی بھی محکمے میں پیسے دیے بغیر کام نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق کانگریس پارٹی اور بی جے پی دونوں آپس میں ملی ہوئی ہیں اور دونوں کے رہنماؤں کے مشترکہ مفادات ہیں۔کجریوال نے الزام لگایا کہ گجرات میں بی جے پی اور کانگریس ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس چاہتی ہی نہیں کہ بی جے پی اقتدار سے ہٹے۔ ان کے مطابق تقریباً 30 سال پہلے گجرات ملک کی نمبر ایک ریاست تھا، لیکن ان برسوں میں بی جے پی نے اسے برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی صرف ارب پتیوں اور کروڑ پتیوں کی پارٹی ہے