بی جے پی پیسہ اور دھمکیوں سے حکومتیں گرانے کوشاں!

,

   

Ferty9 Clinic

کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کیلئے بی جے پی کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی پیسہ کی طاقت یا دھمکیوں کا استعمال کرتے ہوئے جہاں کہیں ممکن ہو (ریاستی) حکومتیں گراتی ہے۔ زعفرانی پارٹی کے کام کرنے کا یہی طریقہ ہے اور یہ ’’حقیقت‘‘ ہے۔ راہول کے تبصرہ کا پس منظر کرناٹک میں کئی کانگریس اور جے ڈی (ایس) ایم ایل ایز کا اپنے استعفے پیش کردینا ہے۔