بی جے پی کا انجینئر رشید کی رہائی کاخیرمقدم کرنا مشکوک :عمر عبداللہ

   

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی انتخابات میں سو چ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی الیکشن میں جذباتی ہو کر بہت سے لوگوں نے انجینئر رشید کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا ۔ عمر عبداللہ نے ادعا کیا کہ انجینئر رشید کو ضمانت ملنے پر بی جے پی نے اس کا خیر مقدم کیا اور جب اروند کجروال کو ضمانت پر چھوڑا گیا تو بھاجپا نے اس کی مخالفت کی تھی جس سے عیاں ہو رہا ہے کہ ’دال میں کچھ کالا‘ ہے ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر کشمیر کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے میں غلطی کی تو بی جے پی کی سازش کامیاب ہوگی۔ اس کو ناکام بنانے کیلئے کشمیر کے لوگوں کواس بار اپنی عقل کا استعمال کرنا ہوگا۔