کھمم زڈپی سرکل پر پولیس اور بی جے پی قائدین کے درمیان دھکم پھیل ، قائدین گرفتار
کھمم :کھمم شہر کے پیویلین گرئونڈ سے متصلاً واقع رعیتو مارکٹ کو کرونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے بند کردیا گیا تھا تا حال کھولا نہیں گیا۔ رعیتو بازار کو دوبارہ بحال کرنے کے مطالبہ کو لیکر آج کھمم شہر میں بی جے پی کسان مورچہ ضلع کھمم کی جانب سے کھمم پویلین گرائونڈ سے ترکاری کاشتکاروں کو لیکر ریالی نکالی گئی۔ ریالی جیسے ہی زیڈ پی سرکل پر پہونچی پولیس نے بی جے پی کے ریالی کو کلکٹریٹ کی طرف بڑھنے سے روک دیا۔ بی جے پی قائدین اور پولیس کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی۔ بی جے پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل دیکھی گئی۔ پولیس نے بی جے پی کارکنوں کو زبردستی گرفتار کرتے ہوئے کھمم کے اربن پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ بی جے پی کسان مورچہ تلنگانہ کے صدر کونڈا بالہ سریدھر ریڈی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ بالخصوص ضلع ٹی آر یس پارٹی کسانوں کی دشمن بن چکی ہے اور قلب شہر میں واقع رعیتو بازار کو بند کرکے 8ماہ کا عرصہ گذر چکا تا حال دوبارہ بحال نہیں کیا گیا۔ غریب کسانوں کے ساتھ جو ترکاری فروخت کرتے ہیں شدید نا انصافی ہورہی ہے۔ کونڈاپلّی سریدھر ریڈی نے کھمم کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی خلاف ضلع ٹی آر یس پارٹی مورچہ کھول چکی ہے، رعیتو بازار کو ہڑپنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ کنڈا پلّی سریدھر ریڈی نے کھمم کلکٹر آر وی کرنن کو ٹی آر یس کا ترجمان قرار دیا۔ اور کلکٹر آر وی کرنن کو کسان دشمن قرار دیا اور اس احتجاج کو ضلع بھر میں شدت سے کیا جائیگا۔ اسی دوران چند ترکاری فروغت کسان وہاں موجود سیل فون ٹاور پر چڑھ گئے جس سے تھوڑی دیر کیلئے کشید گی پیدا ہوگئی۔ ٹو ٹائون سی آئی گوپی، کھمم اربن سی آئی وینکنا بابو نے کسانوں کو سمجھا کر سیل ٹور سے نیچے اتارا۔ کونڈاپلیّ سریدھر ریڈی نے کسانوں سے صبر و تحمل سے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔