بی جے پی کور گروپ کی میٹنگ کا آغاز

   

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کورگروپ کی اہم میٹنگ بھوپال کے قریب رتا پانی حیوانات کی پناہ گاہ (وائلڈ لائف سنچری)کے احاطہ میں شروع ہوئی، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے قومی صدر کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، ریاستی انچارج پی مرلی دھر،علاقائی تنظیم کے سکریٹری اجے جاموال اور دیگرسینئر افسران شامل ہوئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگ میں شیو راج سنگھ چوہان، ریاستی صدر وشنودت شرما، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوتی رادتیہ سندھیا اور کور گروپ کے دیگرافراد بھی شامل ہو رہے ہیں۔یہ میٹنگ ایک طے مدت کے بعدمنعقد کی جاتی ہے اور اس میں خاص طور سے ریاست میں پارٹی اور تنظیم کے درمیان تال میل کے علاوہ تنظیمی موضوع پر بات ہوتی ہے ۔