لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے پاس ہر واقعہ پر سیاست کرنے کی مہارت ہے۔کولکتہ میں ایک ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے یہاں صحافیوں کو بتایاکہ بی جے پی کے پاس ہر واقعہپر سیاست کرنے کا ہنر ہے۔ بی جے پی کے پاس ہر واقعہ سے سیاسی فائدہ اٹھانے اور دوسروں کو بدنام کرنے کی مہارت ہے۔اکھلیش یادو نے آزادی پسند مہارانی اونتی بائی لودھی کے یوم پیدائش پر ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔یہ مجسمہ بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے بالکل باہر واقع ہے۔یادو نے کہاکہملک بھر میں کسی بھی عورت کے ساتھ کوئی بھی واقعہ افسوسناک ہے۔ اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ ممتا بنرجی خود ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ کارروائی کریں گی،لیکن، بی جے پی کے لوگ سیاست کر رہے ہیں۔