بی جے پی کو اکثریت ملنا مشکل ہے : بی جے پی لیڈر رام مادھو

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے تسلیم کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی اکثریت پیچھے رہ سکتی ہے۔ مادھو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پارٹی کے قومی امیت شاہ اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی سمیت کئی بڑے لیڈران اکثریت حاصل کرنے کا دعوی کررہے ہیں۔ بلومبرگ کو دئے گئے انٹرویو میں رام مادھو نے کہا کہ اگر ہم اپنے طور پر 271نشستیں حاصل کرلیتے ہیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔

رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی کو شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں ممکنہ طور پر نقصان ہوسکتا ہے جہاں 2014ء میں ریکارڈ کامیابی ملی تھی۔ مادھو نے کہا کہ اگر دوبارہ اقتدار پر آتے ہیں تو ترقی کی پالیسیاں کو بڑھائی جائے گی۔ پاکستان کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ انہیں دہشت گردی سے جنگ میں ایمانداری دکھانی چاہئے۔