فصلوں کا بیمہ رافیل سے بڑا اسکام، ادھو ٹھاکرے کا جلسہ عام میں دعویٰ
ممبئی۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ماقبل انتخابات اتحاد کے بارے میں تبصرے کے کئی دن بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا کے سینئر قائد رام داس کدم نے دھمکی دی کہ وہ بی جے پی کو دفن کردیںگے۔ کدم جن کی پارٹی نے حال ہی میں مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی اور مہاراشٹرا کی حکومت سے اتحاد کیا ہے، کہا کہ شیوسینا نے 63 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ جملہ نشستیں 288 ہیں۔ 2014ء کے ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران مودی لہر کے باوجود شیوسینا نے 63 نشستیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ شیوسینا نے درپردہ انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی کو انتخابات کے بعد عظیم اتحاد کے حشر کا یقین ہے تو اسے اپنے حلیفوں کے لیے بھی کامیابی یقینی بنانا چاہئے۔ مرکزی حکومت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملازمتوں اور تعلیمات میں حکومت نے ہنوز 10 فیصد تحفظات فراہم نہیں کیئے ہیں۔ تحفظات میں مرہٹوں، دھنگروں اور مسلمانوں کی نمائندگی انتہائی ناقص ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بشمول کانگریس نے قانون پر پیشرفت کو ایک سیاسی ناٹک قرار دیا ہے جس کو برسر اقتدار پارٹی آسانی سے نظرانداز نہیں کرسکتی۔ کیا وہ اپوزیشن کے الزام کے بموجب اونچی ذاتوں کے رائے دہندوں کو ترغیب دینے کی کوشش بھی کررہی ہے۔ بیڑ سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدر شیوسینا اودھو ٹھاکرے نے ایک کتاب کے حوالے سے کہا کہ مرکز کی فصل بیمہ اسکیم رافیل جیٹ لڑاکا طیاروں کے سودے بھی بڑا اسکام ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بار بار غیر ملکی دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریروں اور اعلانات سے عوام کا کوئی بھلا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت کو کاشتکاروں کے مسائل کی یکسوئی کرنی چاہئے، قبل اس کے کہ عظیم اتحاد آئندہ لوک سبھا انتخابات کا حوالہ دینا شروع کرے۔ وزیراعظم نے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا 2015ء میں شروع کی تھی۔