بی جے پی کو ووٹ دینے پر پکوان گیس کی قیمت تین ہزار روپئے ہوگی

   

اپنی تکلیف کو ایٹالہ راجندر عوامی تکلیف بتارہے ہیں، ہریش راؤ کا دعویٰ

حیدرآباد ۔25 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نے بی جے پی کے قائد ایٹالہ راجندر کے خلاف سخت ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ ایٹالہ راجندر اپنی تکلیف کو عوام کی تکلیف کی طرح پیش کرتے ہوئے عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہی عوم ان پر بھروسہ کریں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر عوامی تکلیف اور دکھ درد کو اپنی تکلیف تصور کرتے ہوئے اس کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کرہرے ہیں۔ بڑے پیمانے پر سماج کے تمام طبقات کیلئے فلاحی اسکیمات متعارف کرائی گئی ہے۔ ترقی کے معاملے میں تلنگانہ کو ملک بھر میں سرفہرست بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت کو تلنگانہ عوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے۔ ریاست میں جتنے بھی انتخابات منعقد ہوئے تمام میں حکمران ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی۔ حضورآباد کے ضمنی انتخابات میں بھی ٹی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ حضورآباد ٹاؤن کے سائی گارڈن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بغیر ایک روپیہ خرچ کریں سرکاری دفاتر کو چکر لگائے بغیر عوام کو گھروں کے میوٹیشن دستاویزات، نل، برقی کنکشنس دیئے جارہے ہیں اور برقی میٹرس تبدیل کئے جارہے ہیں اور ان کے دستاویزات حوالے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھڑیاں، گرینڈرس تقسیم کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر عوام کو لالچ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر ہمت ہے تو حضورآباد کے عوام سے وعدہ کریں کہ پکوان گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کو ووٹ دیا گیا تو اضافہ کردہ قیمتوں کی تائید و حمایت کے مترادف ہوگا اور بی جے پی پکوان گیس کی قیمت 3 ہزار روپئے فی سلنڈر کرے گی اور پکوان تیل کی قیمت 300 روپئے فی لیٹر ہوجائے گی۔ بی جے پی کو سبق سکھانے کیلئے ٹی آر ایس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی۔ ن