مہاراشٹر کا سیاسی گھمسان رکنے کا ہی نام نہیں لے رہا ہے، بی جے پی اپنے کیے ہوئے وعدے سے حسب معمول ہٹ چکی ہے، اور انکی طرف یہ بیان آ رہا ہے کہ ہم دونوں کے بیچ سب کچھ ٹھیک ہے۔ مگر شیوسینا کی طرف یکے بعد دیگرے ایسے بیانات آ رہے ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ واقع میں کچھ ٹھیک نہیں ہے شیوسینا 50-50 معاہدہ کو لے کر بضد ہے۔
اسی بیچ این سی پی صدر کا شرد پوار کا ایک بڑا بیان آیا ہے۔ پوار نے شیوسینا کا مطالبہ صحیح گردانتے ہؤے بھاجپا کو جھکنے کا مشورہ دیا ہے، ان کا کہنا کہ اگر بی جے پی حکومت سازی کو لے کر واقع میں سنجیدہ ہے تو شیوسینا کے مطالبے کو قبول کریں، شیوسینا کا مطالبہ یہ ہے کہ ڈھائی ڈھائی سال کا وزیر اعلیٰ ہو اور نصف وزارت شیوسینا کے پاس ہو۔
(سیاست نیوز)