بی جے پی کو 125 سے زائد نشستیں نہیں ملیں گی : ممتا بنرجی

   

وشاکھاپٹنم ۔ 31 ؍ مارچ ( پی ٹی آئی) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے بی جے پی کی معاون تنظیموں پر زور دی ہیں کہ قومی انتخابات میں وہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی تائید نہ کریں ۔ ممتابنرجی نے آج آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو کی طرف سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مغربی بنگال سے بی جے پی کو ایک نشست بھی حاصل نہیں ہوگی اور 543 رکنی لوک سبھا میں زعفرانی جماعت 125 کے ہندسے سے آگے نہیں بڑھ سکے گی ۔