بی جے پی کی آج ٹینک بنڈ پر فوج کی تائید میں ’’ترنگا ریالی‘‘

   

سماج کے تمام طبقات سے شرکت کی اپیل : جی کشن ریڈی
حیدرآباد۔ 16 مئی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے ہندوستانی فوج کی تائید و حمایت میں 17 ٹینک بنڈ پر ’’ترنگا ریالی‘‘ منظم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھاری تعداد میں اس ریالی میں شرکت کی اپیل کی۔ پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک کے تحفظ کیلئے جنگ لڑنے والے فوجیوں کی تائید و حمایت کرنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ہمارے فوجی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ہمیں چین کی نیند سونے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد وزیراعظم اور مرکزی حکومت نے فوج کو مکمل آزادی دی ہے۔ جس کی وجہ سے ’’آپریشن سندور‘‘ کامیاب ہوا ہے۔ ہمارے سپاہیوں نے دشمن کے گھر میں گھس کر دہشت گرد ٹھکانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ فوج کی اس کارروائی کی ہم ستائش کرتے ہیں۔ کشن ریڈی نے سماج کے تمام طبقات اور رضاکارانہ تنظیموں کے ساتھ ساتھ عوام کو ترنگا ریالی میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع اور منڈل سطح پر ریالیاں منظم کرتے ہوئے فوج کی حمایت کی جائے گی۔ 2