بی جے پی کی چلر سیاست ، متنازعہ فلم ’ رضاکار ‘ کی تیاری

   

پرانے زخموں کو تازہ کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش : کے ٹی آر

حیدرآباد۔/19 ستمبر، ( سیاست نیوز) بی ار ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ فلم ’ رضا کار ‘ تیار کرتے ہوئے بی جے پی پرانے زخموں کو تازہ کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ کے سی آر حکومت نے 17 ستمبر کو یوم قومی یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا مگر مرکزی حکومت کویہ پسند نہیں آیا۔ مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے لاء اینڈ آر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس طرح کے سیاسی حربوں کو تلنگانہ میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گ۔ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم بی جے پی کے صدر کے چنیئی نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پرکے ٹی آر نے کہا کہ تقسیم ریاست کے وعدوں کو وزیر اعظم مودی نے پورا نہیں کیا مگر ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں۔کے ٹی آر نے بی جے پی کی چلر سیاست کو تلنگانہ میں سبق سکھانے کا عوام کو مشورہ دیا۔ کے ٹی آر نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک یا دو بار نہیں بلکہ 11 مرتبہ کانگریس کو اقتدار دیا ہے لیکن کانگریس پارٹی ریاست کو ترقی دینے اور عوام کی فلاح و بہبود میں پوری طرح ناکام ہوگئی۔ جن ریاستوں میں کانگریس برسراقتدار ہے وہاں 4 ہزار روپئے پنشن نہیں دیا جارہا ہے مگر تلنگانہ میں دینے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔ ضلع کھمم میں دولت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پیسہ کانگریس سے لیں مگر ووٹ بی آر ایس کو ہی دیں گے۔ ن