بی جے پی کے اشاروں پر گورنر نے تمام پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی :ممتابنرجی

,

   

کولکتہ۔13جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مابعد انتخابات تشدد کے برپا ہونے پر ریاستی گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے جو اہم چار سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی تھی وہ دراصل بی جے پی کے اشاروں پر کی گئی ۔ مغربی بنگال چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج اس طرح کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے ریاست میں امن کی بحالی کیلئے ان سے ملنے کو کہاتھا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ امن و قانون بنائے رکھنا ریاست کا کام ہے نہ کہ گورنر ۔ ترپاتٹھی نے جمعہ کو ٹی ایم سی ، بی جے پی ، کانگریس اور سی پی آئی ( ایم) کو دعوت دی تھی کہ وہ ریاست میں امن کی بحالی کیلئے آگے آئیں تاکہ عوام میں اعتماد بحال ہوسکے لیکن ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ ریاستی گورنر دراصل بی جے پی ترجمان ہے جس نے پارٹی کے اشاروں پر یہ میٹنگ طلب کی ہے اور گورنر کسی بھی شخص کو چائے پر مدعو کرسکتا ہے یا پھر امن میٹنگ ، چنانچہ وہ اپنے ایک شخصی نمائندے کو گورنر کے ہاں بھیج رہی ہیں ، وہ چائے پی کر واپس آجائے گا ۔ راج بھون میں مجوزہ طلب کردہ میٹنگ میں ٹی ایم سی سکریٹری جنرل پارتھا چٹرجی ، مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش ، کانگریس ریاستی صدر سمن مترا اور سی پی آئی ( ایم) نے صدر سوریا کانتا شرکت کریں گے ۔